کوئٹہ( پ ر) امیر سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان عبدالقدیر اعوان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ حضورﷺ کی محبت اہل ایمان کاسرمایہ ہے آپ ﷺ کی دس سالہ مدنی زندگی میں چوراسی کے لگ بھگ غزوات و سرائیہ ہوئے آپ ﷺ کی زندگی مبارک آسان نہ تھی ان کے علاوہ باقی سارے معاملات بھی تھے جو آپ ﷺ دیکھتے تھے خشک پتے نوش فرمائے گئے خشک چمڑے بھگو کر کھائےلیکن حق کو حق کہا ہمیں کاش یہ محبت عشق محمد رسول اللہ ﷺ کی حقیقت نصیب ہو انہوں نے کہا کہ جب بندہ قلبی طور پر متوجہ ہوتا ہے پھر وہ حقائق آشکار ہوتے ہیں جنہیں یہ آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں وہ کیفیات جس سے یہ دنیا ناآشنا ہے وہ نور ایمان سے اس در سے نصیب ہوتی ہیں کہ بندہ اپنے آپ کو بھی کسوٹی پر لے آتا ہے کہ ایک روز ایسا آئے گا میدان حشر ہوگا اعمال تولے جائیں گے اس سے پہلے بندہ اپنے اعمال کا تول شروع کر دیتا ہےاللہ کریم کو محبوب ہے معاف فرمانا انہوں نے کہاکہ زندگی کے ایک ایک لمحےمیں نبی کریم ﷺ سے محبت ہونی چاہیئے۔