• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ نے میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو یہاں رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید