کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں آج یوم تحفظ ختم نبوت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،صوبے بھر کی مساجد مدارس میں علما خطبا عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالیں گے اور تحریک ختم نبوت میں جدوجہد کرنے والے اکابرین کی زندگی اور جدوجہد سے آگاہ کریں گے جبکہ یوم تحفظ ختم نبوت کی مناسبت سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ ختم نبوت ریلی جامع قندہاری سے نکالی جائے گی۔