• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نام نہاد بھارتی سرکاری نقشے اور یکطرفہ خودمختاری کے دعوے تنازع کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے، پاکستان

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کر تے ہوئے واضح کیاہے کہ نام نہاد بھارتی سرکاری نقشے اور یکطرفہ خودمختاری کے دعوے تنازع کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے، تنازع کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود بین الاقوامی تنازعات میں سے ایک، اسکاحتمی فیصلہ کشمیری عوام کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ہونا چاہیے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند، عالمی برادری نئی دہلی کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرنے پر مجبور کرے، نام نہاد بھارتی سرکاری نقشوں اور یک طرفہ خود مختاری کے دعوؤں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین حل طلب تنازعات میں شامل ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے جبکہ رائے شماری اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔ترجمان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سرکاری نقشوں میں مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید