لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا اہم باب طبی تعلیم، مریضوں کی خدمت، تحقیق اور ادارے کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات سے عبارت رہا دورانِ تعیناتی انہوں نے میڈیکل ایجوکیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، طلبہ کی علمی و عملی تربیت اور ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دی لاہور جنرل ہسپتال میں مریض دوست اقدامات اور مخیر حضرات کے تعاون سے متعدد فلاحی منصوبے مکمل کیے گئے، جن سے مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا ۔جس میں انتظامی ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔