کراچی (رفیق مانگٹ) آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی نیوی نے ایک خفیہ مگر نہایت خطرناک آپریشن کے ذریعے چار ماہ تک بارودی سرنگوں کی صفائی کی، جس میں نیوی سیل غوطہ خوروں، روبوٹ کشتیوں اور جدید سونار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تمام سرنگیں ختم کر دی گئی ہیں، تاہم ماہرین اور بحری صنعت اس پر شکوک کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایران نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے خطرے کو برقرار قرار دیا ہے۔