• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی AI پوسٹوں سے امریکی سیاست میں ہلچل، ایک دن میں 37 سے زائد پوسٹس

کراچی (رفیق مانگٹ)امریکی صدر ٹرمپ کی AI پوسٹوں سے امریکی سیاست میں ہلچل، ایک دن میں 37 سے زائد پوسٹس، جن میں خلا سے ایٹمی جنگ اور ایران پر حملوں کی جعلی تصاویر، جارج واشنگٹن سے ملاقات اورنیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’نیو امریکا‘ کرنے کی رقص کرتی ویڈیو ز شامل ہیں، ناقدین کی جانب سے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ تیز ہوگیا، ڈیموکریٹ ارکان نے ٹرمپ کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 25ویں ترمیم نافذ کریں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سیاست ایک بار پھر غیر معمولی ہلچل کی زد میں ہے، جہاں 80 سالہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ درجنوں متنازع تصاویر اور ویڈیوز نے نہ صرف سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا بلکہ ان کی ذہنی اہلیت اور منصب پر برقرار رہنے کے سوالات کو بھی نئی شدت دے دی ہے۔ اتوار کو ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اس غیر معمولی مہم نے واشنگٹن سمیت عالمی میڈیا میں ایک نیا بحران کھڑا کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید