• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے مذاکرات، جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے تجاویز پیش کردیں

اسلام آباد (رانا غلام قادر )حکومت سے مذاکرات، جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے تجاویز پیش کردیں، اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد کے احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کمیٹی سے مذاکرات۔ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور جمعرات کو ہوگا ، اگلا مذاکراتی دور جمعرات کو ہوگا۔مذاکرات کے دوران جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت نائب امیر لیاقت بلوچ نے کی اور ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ، امیر کے پی شمالی عنایت اللہ خان، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم موجود تھے ۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ خان وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی شامل تھے۔مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی تجاویز دی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید