• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام قومی مسئلہ، مخالفت نہیں ہونی چاہیے، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے، اس میں کہیں سے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔میرے پاس انتظامی یونٹس سے متعلق ابھی کوئی معلومات نہیں، یہ اچھی بات ہے کہ اسلام آباد میں ایک آزاد ادارہ قائم کیا جائے جسے آپ اسمبلی بھی کہ سکتے ہیں، اسکو صوبائی حکومت یا پھر کیپیٹل کی حکومت بھی کہ سکتے ہیں اور یہ چیز دنیا کے بہت سے دارالحکومت میں موجود ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ بحیثیت جماعت اس پر کوئی بات ہوئی ہو تو اسکا مجھے علم نہیں ہے، وزیراعظم نے اس سے متعلق کوئی میٹینگ کی ہے اسکا مجھے علم نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید