• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، اس دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی پیشرفت کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید