اسلام آباد(حنیف خالد)قوانینِ کسٹمز میں اہم ترامیم، جرمانوں اور سزاؤں میں بڑا اضافہ،غیر قانونی طور پر ضبط شدہ مال میں ردوبدل پر سخت کارروائی کی منظوری،حکومت کی جانب سے کسٹمز قانون میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں، جن کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں اور سزاؤں کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق سیکشن 156 کی ذیلی شق (1) کے جدول میں سیریل نمبر 7A کے تیسرے کالم میں موجود الفاظ “five hundred thousand” یعنی پانچ لاکھ کی جگہ “ten million” یعنی ایک کروڑ روپے کی رقم درج کی جائے گی۔