• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ غیر مقبول، وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی اکثریت خطرے میں

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کی غیر مقبولیت، نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی اکثریت خطرے میں، وسط مدتی انتخابات وائٹ ہاؤس کے مکین پر ریفرنڈم: ٹرمپ کے دور میں سیاسی مشکلات میں اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق لیبر ڈے کے موقع پر پیر کو انتخابی مہم کی غیر رسمی دوڑ شروع ہوتے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت ریپبلکن پارٹی کے لیے کانگریس میں اپنی معمولی اکثریت برقرار رکھنے کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جبکہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں اب صرف دو ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ انتخابی ماہرین کے مطابق، وسط مدتی انتخابات سب سے بڑھ کر وائٹ ہاؤس میں موجود صدر کی کارکردگی اور مقبولیت پر عوامی رائے شماری کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید