• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور کی گفتگو سیاسی اور جذباتی معاملے کے تناظر میں تھی، پیپلز پارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سندھ کی وحدت، صوبائی خود مختاری اور محکمہ تعلیم سے متعلق تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے سیاسی جذبات اور تعلیم کے شعبے کو ایک دوسرے سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہیے، ہم کسی سے لڑنے نہیں بیٹھے، تاہم سندھ کے عوام کے جذبات کو مجروح نہ کیا جائے۔ فریال تالپور کی سندھ کی وحدت سے متعلق گفتگو ایک سیاسی اور جذباتی معاملے کے تناظر میں تھی، جس میں سندھ کے مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کی مشترکہ آواز کی نمائندگی کی گئی تھی۔سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تقریباً 20 ہزار اسکولوں میں سے اب تک قریب 6 ہزار اسکولوں کی بحالی اور تعمیرِ نو کی جا چکی ہے، جبکہ تقریباً 14 ہزار اسکول اب بھی ایسے ہیں جہاں عمارت یا بنیادی انفراسٹرکچر کے مسائل موجود ہیں۔ اسلام آباد سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ سندھ کے سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے، سندھ کے بچے اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم کراچی سے جتنا کر سکتے تھے وہ کر رہے ہیں، سندھ کے بچے بھی پاکستان کے بچے ہیں اسلام آباد اس ضمن میں سنجیدہ کردار ادا کرے۔سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم 1 میں صوبائی وزیر جام خان شورو اور ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ دو روز قبل محکمہ تعلیم سے متعلق جو ڈیٹا پیش کیا گیا، وہ درست نہیں تھا، تاہم عوامی ردعمل کے بعد اس کی تصحیح بھی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید