• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پر حملہ نو مئی سے بڑی غلطی ہوگی، رانا ثناء اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کا فیصلہ وزیراعظم نہیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کریگا،تحریک انصاف اگر اسلام آباد پر حملہ آور ہوئی تو نو مئی سے بڑی غلطی ہوگی۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ بانی تحریک عمران خان کو ستائیس ستمبر کے لانگ مارچ کی خبر ہوگئی ہے اب سہیل آفریدی کسی فیصلے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم بہت مشکوک عمل ہوگا۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید