• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا 200 سے زائد اسپورٹس سہولتیں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لاہور (آصف محمود بٹ)پنجاب حکومت کا 200سے زائد اسپورٹس سہولتیں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ۔موجودہ کھیلوں کے مراکز کو فعال ، نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھانے کا منصوبہ ،مریم نواز اسپورٹس سٹی سمیت نئے منصوبوں پر کام جاری۔ حکام کے مطابق نجی شعبے کی شمولیت سے کھیلوں کے مراکز کی انتظامی کارکردگی بہتر ہوگی، مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کو فروغ ملے گا۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں قائم 200 سے زائد اسپورٹس سہولتوں کے انتظام و انصرام اور آپریشنز نجی شعبے کے حوالے کرنے کا منصوبہ شروع کردیا، اقدام کا مقصد پہلے سے موجود کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال، انتظامی کارکردگی بہتر اور نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید