• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالتوں کی تعداد مقدمات کے مطابق مقرر کی جائے، سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد (عاصم جاوید) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے ملک بھر میں خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کی کارکردگی، زیرِ التوا مقدمات، ججز کی تعیناتی اور عدالتوں کی تعداد کو کام کے بوجھ کے مطابق معقول بنانے کی ہدایت کر دی،کمیٹی نے خصوصی عدالتوں کی تعداد مقدمات کے مطابق مقرر ، احتساب عدالتوں کی تعداد کم کرنیکی ہدایت کر دی ، اجلاس میں ٹریبونلز میں تقرری کے طریقہ کار پر غور ہوا، جووینائل جسٹس ترمیمی بل موخر کر دیا گیا ، کمیٹی نے 18ویں ترمیم کے بعد وفاقی انسداد منشیات عدالتوں کی حیثیت پر سوال پر آئندہ اجلاس میں بریفنگ طلب کر لی ۔ پیر کو سینیٹر فاروق حمید نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری نے مختلف وفاقی قوانین کے تحت قائم خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے قیام، انتظامی امور اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اہم خبریں سے مزید