کراچی (افضل ندیم ڈوگر)ملک بھر سے 437پروازیں آپریٹ کی گئیں،81منسوخ یا نان آپریشنل رپورٹ ہوئیں جبکہ96پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ جن میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کی 18 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 6 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی 153 لاہور 101 اسلام آباد 110 پشاور 20 سیالکوٹ 14 فیصل آباد 8 ملتان 23 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ کراچی 16 لاہور 20 اسلام آباد کی 37 ملتان پشاور سیالکوٹ اور کوئٹہ سے 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی 17 لاہور 27 اسلام آباد 27 ملتان 11 پشاور 4 سیالکوٹ 6 اور کوئٹہ کی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔