• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر تعلیمی اداروں پر بے بنیاد الزامات نہ لگائیں، اسماعیل راہو

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیرِ جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماتعلیمی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے جامعات اور تعلیمی نظام کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہیں چاہئے کہ وہ اس قسم کے بیانات سے گریز کریں۔ وزیرِ جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی کسی بھی یونیورسٹی میں غیر قانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید