کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے غیر قانونی گردے کی پیوندکاری میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دس لاکھ روپے نقد برآمد ، 8کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں منجمد، غیر قانونی سیٹ اپ سیل، تین گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (HOTA) کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی اسلام آباد میں چھاپہ مار کر غیر قانونی کمرشل گردے کی پیوندکاری کے ایک منظم گروہ کو پکڑ لیا۔چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ وصول کنندہ محمد قاسم ولد محمد عارف کو ڈونر رمضان ارشد ولد محمد ارشد کا گردہ غیر قانونی طریقے سے لگایا گیا تھا۔