اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان ریلوے میں 2022سے ستمبر 2026تک ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے349واقعات رونما ہوئے، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ، ملک میں ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کی سب سے بڑی وجہ ریلوے ٹریک کی خرابی قرار،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عبا سی نے رکن قومی اسمبلی صاحبزداہ صبغت اللہ کے سوال کے تحر یری جواب میں بتایا کہ 2026 میں ستمبرتک ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے۔