لاہور( جنگ نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو 28 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کے نظر بندی کے احکامات 19 اور 20 اکتوبر کو ختم ہو چکے ہیں۔