• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں ڈین لا کا تقرر وزیراعلیٰ نے جونیئر وکیل کو نوازنے کیلئے کیا ، وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماء وسیم اختر نےمطالبہ کیا ہے کہ شاہ لطیف یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ لاء کالجز سے وابستہ1184وکلا کی جعلی ڈگریوں کا نوٹس لیا جائے،جعلی ڈگریاں اوروکلا مافیا کی یلغار وکلا برادری اور معزز عدلیہ کے احترام کو خراب کررہی ہے،جامعہ کراچی کی لاء فیکلٹی کے ڈین کا تقرر وزیراعلیٰ کے صوابدیدی احکامات کی روشنی میں ایک جونیئر وکیل کو نوازنے کے لئے کیا گیا، اندرونِ سندھ رجسٹرڈ افراد کو بھی من مانے طریقے سےبار کے لائسنس بلا جھجھک تھما دیئے جاتے ہیں،نئے انتظامی یونٹس کا قیام اب وقت کی سب سے پہلی اور ناقابلِ تردید ضرورت بن چکا ہے،، میرٹ کا قتلِ عام کرنا اور جعلی ڈومیسائل کے پروانے جاری کرنا اور میرٹ کی کھلم کھلا دھجیاں اڑانا پیپلز پارٹی کا شعار اور دیرینہ وطیرہ بن چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید