لاہور (پرویز بشیر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے نظام عدل، سول سروس اور ریاست کے تمام سسٹمزکو اصلاح کی ضرورت ہے ،گزشتہ روز لاہور میں خواجہ سعد رفیق کی سرکردگی میں سیاست دانوں، بیوروکریٹس،ریٹائرڈ ججوں، ٹیکنوکریٹس دانشوروں، کالمسٹوں، وکلا اور سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک اجلاس ہوا ،اس کو تھنک ٹینک کا نام دیا گیا۔