• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رواں برس مبینہ پولیس مقابلوں میں 319 ملزمان مارے گئے

کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں رواں برس مبینہ پولیس مقابلوں میں319ملزمان مارے گئے تفصیلات کے مطابق رواں برس ماہ ستمبر تک سندھ کے مختلف اضلاع میں پولیس مقابلوں کے 3ہزار 510 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔پولیس مقابلوں میں 319 ملزمان ہلاک ہوئے۔ 1932ملزمان زخمی حالت میں جبکہ 2861ملزمان بلا ضرب گرفتار کیے گئے۔رواں برس پولیس مقابلوں کے دوران 23 پولیس اہلکار شہید جبکہ 76 زخمی ہوئے۔پولیس مقابلوں کے دوران 57 شہری بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔سال 2025 میں اس مدت تک پولیس مقابلوں میں 218 ملزمان ہلاک ہوئے تھے۔گذشتہ برس ماہ ستمبر تک پولیس مقابلوں میں 22 پولیس اہلکار شہید جبکہ 87زخمی ہوئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید