• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ حکومت سندھ صحافت کے فروغ، آزادیٔ اظہار کے تحفظ اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔متعلقہ افسران صحافیوں اور میڈیا اداروں سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور مسائل کے حل کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔یہ بات انھوں نے جمعرات کو اپنی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے ایک اجلاس میں کہی،اجلاس میں سکھر میں منعقد ہونے والی سندھ ویژن کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید