اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف کا مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آگئے ہیں جو رہائی یا رسائی کو شرط بنا کر حکومت کےساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کرینگے وہ حکومت کے ساتھ سیاسی انداز میں مکالمے پر آمادہ ہیں جس میں ایسی کوئی شرط عائد نہیں کی جائے گی جس سے مذاکراتی ماحول خراب ہوجائے۔ جنگ /دی نیوز کو حددرجہ قابل اعتماد سیاسی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ علی امین گنڈاپور نے تین وفاقی وزاراء سے الگ الگ رابطہ کیا ہے ۔