• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مجوزہ اسلام آباد مارچ پر سفارتی برادری شدید تشویش میں

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)پی ٹی آئی کے مجوزہ اسلام آباد مارچ پر سفارتی برادری شدید تشویش میں ہے ، تحریک انصاف کے مارچ کا اختتامی مقام ڈی چوک مقرر ،انتظامیہ نے سفارتی مشنز کو محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔ سفارتی انکلیو وغیر ملکی مشنز کی سیکورٹی مزید سخت ،حساس تنصیبات اور اہم سرکاری عمارتوں کے تحفظ کاجامع منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں سفارتی برادری رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مجوزہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے شدید تشویش کا شکار ہے۔ متعدد سینئر سفارت کاروں نے آئندہ ہونے والے اس احتجاج کے پیش نظر احتیاطی انتظامات کے لیے متعلقہ حکام سے رہنمائی طلب کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید