• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر ثمینہ ممتاز زہری کا اظہار افسوس

کوئٹہ (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نصیب اللہ بازئی ایک منجھے ہوئے، سنجیدہ اور مخلص سیاسی رہنما تھے مرحوم نے سینیٹ آف پاکستان میں بھی بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبے اور اس کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کےانتقال سے بلوچستان ایک تجربہ کار اور مخلص سیاسی آواز سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم نصیب اللہ بازئی کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید