• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات اور بی آر ایس پی کے درمیان مفاہمتی معاہدہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے درمیان قدرتی وسائل کے تحفظ، ماحولیاتی آگاہی، جنگلات میں آتشزدگی کی روک تھام، شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کا مفاہمتی معاہدہ طے پا گیامفاہمتی معاہدے پر سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عمران گچکی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر طاہر رشید نے دستخط کیے۔
کوئٹہ سے مزید