کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی کے رہائشی روزی خان خلجی نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ میرا بیٹا حبیب اللہ تین ماہ قبل گھر سے نکلا اور تب سے لاپتہ ہے اس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔