• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل پولیس آفس میں قائم کمپلینٹ سیل میں 615 شکایات کا اندراج

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس میں قائم خود احتسابی (اکاونٹیبلٹی) بیورو کے کمپلین سیل میں عام شہریوں کو کسی بھی رینک کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 615شکایات درج کی گئیں۔ جن میں 562کیسز نمٹا دیئے گئے اور 26کیسز کو شکایات کنندگان کی درخواست پر موخر کردیا ہے۔جبکہ 6 اہلکاروں پر الزامات ثابت ہونے پر 3 کو جبری ریٹائر اور 3 کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح 6 پولیس اہلکاروں کی سروس کی ضبطگی اور 4 کیسز میں مختلف نوعیت کے سزا دینے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔اسی طرح 112 کیسز کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد بے بنیاد ثابت ہونے پر فائل کر دیئے گئے ہیں ان شکایات میں 95 پولیس اہلکاروں کی اپنے اختیارات سے تجاوز ، 24 کی بد عنوانی، 5 کی حسبہ بیجا،6 کی غلط ایف آئی آر، 2 کی بے جا تشدد ،17 کی بدتمیزی و بد اخلاقی 25 کی ہراسگی 27 کی ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونا اور 41 کی تفویض کی گئی ذمہ داریوں میں کاہلی اور ںسست روی کا رویہ رکھنا شامل ہیں۔اس کے علاؤہ شہریوں کے باہمی تنازعات سے متعلق مجموعی طور پر 371 شکایات موصول ہوئیں جن میں 160 خاندانی تنازعات، 118 رقم کے لین دین سے متعلق تنازعات جبکہ 93 شکایات زمین کے تنازعات سے متعلق تھیں۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور باہمی تنازعات کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اکاونٹیبلٹی بیورو اور شکایات سیل برانچ میں باقاعدہ موصول ہونے والی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ بلوچستان پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کی جائز شکایات کے ازالے، شفافیت کے فروغ اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے براہ راست ہر شہری اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز براہِ راست آئی جی پولیس بلوچستان کو دینے کے لیے ان کے واٹس ایپ نمبر03043470110 پر ارسال کر سکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹول فری نمبر 81-111775544پر درج کروا یا سکتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید