• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب نے درخواست گزار خاتون کو میرج گرانٹ کی مد میں 50 ہزار کا چیک دلوا دیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار انیسہ بیگم کو میرج گرانٹ کی مد میں 50 ہزار کا چیک دلوا دیا گیا۔درخواست گزار انیسہ بیگم نے بتایا کہ انہوں نے میرج گرانٹ کی ادائیگی کے لیے متعلقہ محکمے کو متعدد بار درخواست دی۔لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رابطہ کیا تھا ۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیاہے۔
کوئٹہ سے مزید