کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی گوہر آباد کے مکین مختلف مسائل سے دو چارگوہر آبادمیں سڑکیں و نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے تاریکی اہل علاقہ نے بتایا کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ نالیاں بھی خستہ حال ہیں جس سے سیوریج سسٹم درہم برہم ہو چکا پانی کی قلت کا مسئلہ دن بدن سنگین ہو گیا ہے اور لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید کر گزارہ کر رہے ہیں اسٹریٹلائٹس نہ ہونے سے رات ہوتے ہی تاریکی چھا جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کے مسائل حل کئے جائیں۔