• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں تشخیصی ٹیسٹوں کے نرخ کم کیے جائیں،غلام نبی مری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے اور تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولیات عوام کو انتہائی کم نرخوں پر فراہم کی جائیں بدقسمتی سے بعض سرکاری اسپتالوں میں مہنگے تشخیصی ٹیسٹ غریب اور کم آمدن والے مریضوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیںبولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں ایم آر آئی کی فیس ہزاروں روپے مقرر کیا جانا تشویشناک ہے کم آمدن والے افراد کے لیے اتنی بڑی رقم ادا کرنا آسان نہیں غریب اور مزدور طبقہ پہلے ہی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے ایسے میں ہزاروں روپے کے تشخیصی ٹیسٹ ان کی استطاعت سے باہر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور دیگر ضروری تشخیصی ٹیسٹوں کے نرخوں کا ازسرنو جائزہ لیاجائے اور کم آمدن والے مریضوں کے لیے خصوصی رعایت یا مفت تشخیصی سہولیات کا مؤثر نظام وضع کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید