• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری کوآسان اور قابل رسائی بنانے کا اعلان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور کے ٹریڈ نے ایک منفرد شراکت داری کے تحت پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو لاکھوں افراد کے لیے مزید آسان اور قابل رسائی بنانے کا اعلان کیا ہےاس شراکت داری کے ذریعے ایزی پیسہ ایپ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لیے فوری اور مکمل ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اس شراکت داری کا باقاعدہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا اس تعاون کے ذریعے ایزی پیسہ کے صارفین مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آسان آن بورڈنگ کے عمل کے تحت کے ٹریڈ کے ذریعےصرف 10 منٹ کے اندر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لیے اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔
کوئٹہ سے مزید