کوئٹہ(خ ن)ضلعی انتظامیہ مغرب کوئٹہاور محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے دوکانی بابا چوک، بروری روڈ، ایئرپورٹ روڈ، شہباز ٹاؤن اور جناح ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں گداگروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئیاسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف عمار اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالرازق نے ضلع مغرب کیحدود میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 گداگروں کو تحویل میں لے لیا جن میں 5 مرد اور 9 خواتین شامل ہیںانتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر گداگری کے تدارک کے لیے یہ مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔