کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دوست اور بہتر تعلیمی پالیسیوں کی بدولت گزشتہ 3 سال کے دوران سکول جانے والے بچوں کی تناسب میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے 2030تک ہر بچہ سکول میں کے ہدف کوپورا کرائینگےتاکہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرکے پڑھالکھا بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائیں گےانہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں بہت سے بچے سکول سے باہر ہیں بڑی تعداد میں سکولز غیر فعال تھےوسائل کی کمی کی وجہ سے بہت سارے مزید بچے سکول سے باہر ہورہے تھے اب حکومت نے تعلیمی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں جسکی وجہ سے شرح خواندگی 42 سے 49 فیصد تک چلی گئی ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے بعض علاقوں میں بچیوں اور بعض علاقوں میں بچوں پر فوکس کم یا زیادہ کی شکایات ہیں ان وجوہات کی بنا پر بھی ایک مکمل پلاننگ ضلع سے لیکر صوبے تک مرتب کی جارہی ہے اگلے 5سال کے لئے ہمارے پاس ایک پر امید پلان ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہر بچہ سکول میں ہوگا۔