• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو تاریخ کے سب سے زیادہ بحرانوں کا سامنا، عاصم افتخار

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) پاکستان کے نامزد نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں،مشترکہ دفاعی مقصد کیلئے ہے، اس وقت دنیا کو اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ عالمی اور علاقائی بحران اور مشکلات درپیش ہیں، لیکن چیلنجز اور مشکلات کی زیادتی اتنے ہی زیادہ مواقع بھی فراہم کرتی ہے، پاکستان جنگ بندی اور امن کی کوششوں کے ذریعے اپنا مثبت اور اہم رول ادا کر رہا ہے۔ ماضی کے بعض معاہدےتلخ تجربات رہے لیکن پاکستان،سعودیہ اور ترکیہ کے درمیان مکہ پیکٹ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنے مشترکہ دفاع کے مقصد کےلئے اقدام ہے اور ہم تینوں ممالک تنازعات اور مسائل کا حل پرامن ذرائع اور ڈائیلاگ کی میز پر چاہتے ہیں۔ نامزد نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ پیکٹ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ مسلم دنیا کے تین اہم ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاع کا معاہدہ ہے جس میں کوئی عالمی طاقت شریک نہیں ۔وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت اور خطاب کے مراحل کی تکمیل کے بعد سکریٹری خارجہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اہم خبریں سے مزید