• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سید حسین الدین شاہ نے مشکلات کا سامنا کیا، مفتی منیب الرحمٰن

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پیر سید حسین الدین شاہ نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئےاکابرین کے ورثہ کو عمل کے ساتھ زندہ رکھا۔ ان مشن مکمل نہیں، تکمیل علماء کی زمہ داری ہے۔ گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیا العلوم راولپنڈی کے بانی مہتمم سید پیر حسین الدین شاہ کے چہلم کے موقع پر مصلح امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادیانی حقوق کی بات کرتے ہیں تو اس مطالبے کیلئے پہلے ملکی آئین و قوانین کو تسلیم کرنا ضروری ہے اور پاکستان آئین کے تحت قادیانی اقلیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کے حلف میں اقرار عقیدہ ختم نبوت اور ارتداد قادیانیت موجود ہے۔لیکن ارکان پارلیمنٹ، وزرا، گورنرز اور دیگر سربراہان کے حلف ناموں میں یہ شامل نہیں۔قحط الرجال کے دور سے گزر رہے ہیں۔ سیمینار میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی،سینیٹر چوہدری تنویر خان،ایم پی اے ضیا اللہ شاہ،راجہ حنیف،شرجیل میر،پیر سید حسین الدین شاہ کے صاحبزادوں پیر سید حبیب شاہ،پیر سید انعام شاہ،علامہ کوکب نورانی،علماء مشائخ ،سیاسی سماجی شخصیات،ممتاز قادری کے والد ملک بشیر اعوان بھی نے شرکت کی۔بیرون ملک ساؤتھ افریقہ،برطانیہ اور مصر سے بھی شرکاء شریک ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید