راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈویژن میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا ہدف تبدیل کردیا گیا ہے ۔اب 30 نومبر 2026 تک 706 فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔قبل ازیں 6ارب30کروڑ روپے سے راولپنڈی ڈویژن کےچھ اضلاع کی 22تحصیلوںمیں 1180واٹر فلٹریشن پلانٹ 30جون2026تک لگانے کا اعلان ہوا جسے بعد میں26ستمبر2026تک بڑھایا گیا تھا۔اب30 نومبر 2026 ضلع راولپنڈی میں 175, جہلم میں 142, اٹک میں 207, چکوال میں 73, مری میں 28 اور تلہ گنگ میں 75 فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس ہوا ہے۔جس میں راولپنڈی ڈویژن بھر میں شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی، موجودہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔