• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے کی اگست میں کارکردگی،ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافروں کو امداد فراہم کی

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) موٹر وے پولیس نے اگست 2026ء میں ایک لاکھ 79 ہزار مسافروں کو امداد فراہم کی، 16 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 21 لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز تلاش کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ماہ اگست 2026 کے دوران عوامی خدمت، روڈ سیفٹی اور قانون کے نفاذ کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے ملک بھر میں 280 آگاہی پروگرامز منعقد کیے گئے، جبکہ مختلف ٹول پلازوں پر 30 لاکھ 36 ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ موٹروے پولیس نے 19 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ان کے والدین سے ملوایا۔ قومی شاہراہوں پر جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 وارداتیں ناکام بنائی گئیں اور 12 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیے گئے جبکہ300 کلوگرام مضرِ صحت گوشت برآمد کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید