• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور روڈ میگا پراجیکٹ کے دوران ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ پشاور روڈ میگا پراجیکٹ ورکنگ کے دوران شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان پشاور روڈ میگا پراجیکٹ کے دوران شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ۔پشاور روڈسے روزانہ کی بنیاد پر 1لاکھ35ہزا ر سے زائد گاڑیاںایک طرف سے گزرتی تھیں جنھیں متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کرنا کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔عوام الناس کی سہولت کیلئے بہترین ڈائیورشن پلان بنایا گیا جہاں 250سے زائد ٹریفک افسران و جوان 24گھنٹے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔بہترین حکمت عملی ،ٹریفک وارڈنز کی محنت اورشہریوں کے تعاون سے تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھا جا رہا ہے۔شہریوں کو متبادل راستوں کے حوالے سے بذریعہ بینرز،آفیشل سو شل میڈیا پلیٹ فارمزاور شاہراہوں پر کھڑے وارڈنز بھرپور آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پشاور روڈ ورکنگ کے دوران شہریوں کی یہ وقتی پریشانی مسقبل کی آسانی ہے۔
اسلام آباد سے مزید