• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی جائے، PTI کی قرارداد منظور، پی پی کی حمایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، ایوان نے پرائیوٹ ممبر ڈے کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کے رکن کی قراداد منظور کرلی گئی۔ سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں۔ حکومت فی لیٹر پر 100 روپے سے زیادہ لیوی لیتی ہے یہ بڑا المیہ ہے اسے ختم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیوٹ ممبر ڈے کے موقع پر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اپوزیشن کے رکن کی ایک قراداد منظور کرلی گئی۔ قراداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد اویس نے پیش کی تھی جسکی حکومت کی جانب سے مخالفت نہیں کی گئی۔ سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے قرارداد کی حمایت کی اور کہا کہ پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں۔ حکومت فی لیٹر پر 100 روپے سے زیادہ لیوی لیتی ہے یہ لیوی ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی ہے اسے چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دلانے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کرے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ایم کیو ایم ماضی میں پی پی حکومت کی اتحادی تھی۔اس زمانے میںایک روپے پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی تو اس نے حکومت چھوڑ دی تھی لیکن اس وقت یہ لوگ حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں وہ ا س معاملے پر بات کریں۔ہم اس قراداد کی بھرپور تائید کرتے ہیں اوروفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ لیوی ختم کرے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ وہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے سلسلے میں ہوش کے ناخن لے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفاقی نمائندے پٹرول کی مہنگائی کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا حصہ ہے، اسے پٹرول کی مہنگائی پر اپنا مو قف واضح کرنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید