• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

اسلام آباد (رانا غلام قادر )پاکستان کاسعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران اٹھارہ اعشاریہ تین سات فیصد کم ہوکر سینتالیس کروڑ دس لاکھ ڈالرز پر آگیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ ستاون کروڑ ستر لاکھ ڈالر تھا۔حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ جولائی، اگست 2026 میں سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں اورگزشتہ سال اسی مدت میں برآمدات 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں، یوں گزشتہ 2 ماہ میں سعودی عرب کے لیے پاکستانی برآمدات میں 3 اعشاریہ 92فیصد کی کمی ہوئی۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے 2 ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید