کراچی (نیوز ڈیسک) اہم سعودی آئل پائپ لائن بندش، عالمی تیل بحرانمزید سنگین ہونے کا خدشہ، مرمت میں تین سے پانچ ہفتے لگنے کا امکان، روزانہ 40 لاکھ بیرل تک تیل کی ترسیل متاثرہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے حالیہ ڈرون حملے کے بعد اپنی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن بند کردی، جس سے پہلے ہی ایران جنگ کے باعث دباؤ کا شکار عالمی توانائی منڈی میں تیل کی قلت مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔