کراچی (نیوز ڈیسک) ا مریکی اخبار کا کہنا ہے باب المندب پر حوثیوں کا قبضہ ایران کی بڑی کامیابی ، حوثیوں کی تیز رفتار پیش قدمی نے ایران کو امریکا کے ساتھ جاری معاشی دباؤ کی جنگ میں اہم برتری دلا دی ۔مندب کاہرمز سے بھی وسیع عالمی تجارتی کردارہے، تیل، گاڑیاں و دیگر مصنوعات بڑی مقدار میں منتقل ہوتی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی تیز رفتار پیش قدمی نے ایران کو امریکا کے ساتھ جاری معاشی دباؤ کی جنگ میں اہم برتری دلا دی ہے۔