اسلام آباد (عاطف شیرازی) پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 10پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے41پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ قیتموں میں اضافے کے حؤالےسے پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیاہے ،اعلامیہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر تک کے لیے ہو گا۔