• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدگی سے روابط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔منگل کووزارتِ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکرنے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید