ابوظبی (سبط عارف)ابوظبی میں تعینات اسرائیلی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست اور اسرائیلی سفیر یوسی شیلی نے کہا ہے کہ آئندہ چار سے چھ ماہ میں ایک اور ملک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی سفیر نے کویت کو ممکنہ ملک کے طور پر نامزد کیا۔یوسی شیلی نے یمنی حوثیوں کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو اسرائیلی مدد فراہم کرنے کے سوال پر اسے اسرائیل کے لئے ایک ’’موقع‘‘ قرار دیا۔