• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹیلرز کیلئے آسان ٹیکس اسکیم: اب تک صرف 181 سادہ ریٹرنز موصول

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ریٹیلرز کیلئے آسان ٹیکس اسکیم:اب تک صرف181سادہ ریٹرنز موصول، ایک کروڑ اسی لاکھ روپے جمع؛ 5 ہزار ریٹیلرز کے سادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا عمل جاری، بلال اظہر کیانی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ریٹیلرز (چھوٹے دکانداروں) کے لیے متعارف کرائی گئی ’’آسان ٹیکس اسکیم‘‘ کے تحت اب تک صرف 181 سادہ ریٹرنز موصول ہوئے ہیں، جس سے قومی خزانے میں ایک کروڑ اسی لاکھ (18 ملین) روپے جمع ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں تقریباً 35 لاکھ ( 3.5 ملین) ریٹیلرز موجود ہیں، اور حکومت نے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے یہ آسان ٹیکس اسکیم متعارف کروائی تھی۔ تاہم، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے منگل کے روز بیان دیا کہ ’’آسان ٹیکس اسکیم ایپ‘‘ کے ساتھ رجسٹرڈ 5 ہزار ریٹیلرز (دکاندار) اپنے سادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے عمل میں ہیں۔ وزیر موصوف نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے اور ملک کے مختلف شہروں (بڑے اور چھوٹے قصبوں) سے تعلق رکھنے والے دکانداروں کی دوکانوں پر پہلی 50 نمبر پلیٹس بھی جاری (لانچ) کیں۔

اہم خبریں سے مزید